پاکستان
25 اگست ، 2012

وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی ، فیصلہ پارٹی کریگی، صمصام بخاری

وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی ، فیصلہ پارٹی کریگی، صمصام بخاری

اسلام آباد … اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت صمصام بخاری نے کہا ہے کہ آئین کے تحت وزیراعظم کو استثنا حاصل ہے کہ وہ چاہیں تو سپریم کورٹ جائیں چاہیں تو نہ جائیں، تاہم سپریم کورٹ جانے کا حتمی فیصلہ پارٹی کرے گی۔ ریڈیو پاکستان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ طاقتوں کو آصف زرداری سے مسئلہ ہے، صدر پاکستان سے نہیں، ہم کسی صورت صدر کے عہدے کی تذلیل نہیں ہونے دیں گے۔ صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کسی اور کی نہیں ہماری اپنی ہے، ہمیں قائداعظم اور بھٹو کا پاکستان چاہئے نا کہ ضیاء الحق کا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستانی اپنی گلیوں میں اسلحہ بردار طالبان کو گھومتا نہیں دیکھنا چاہتے۔ صوبوں کی تقسیم کے حوالے سے صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب صوبائیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں تاہم پیپلز پارٹی آئین کے مطابق ہر اقدام کرے گی۔

مزید خبریں :