پاکستان
25 اگست ، 2012

وزیراعظم کو تجویز دی ہے کہ سپریم کورٹ میں پیش نہ ہوں، معظم جتوئی

وزیراعظم کو تجویز دی ہے کہ سپریم کورٹ میں پیش نہ ہوں، معظم جتوئی

مظفر گڑھ … وزیر مملکت برائے فوڈ سیکیورٹی معظم خان جتوئی نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم کو تجویز دی ہے کہ وہ 27 اگست کو سپریم کورٹ میں پیش نہ ہوں۔ مظفرگڑھ پریس کلب میں میڈیا سے گفت گوکرتے ہوئے وزیرمملکت معظم جتوئی نے کہا کہ ملک میں نئے صوبوں کے قیام کیلئے مجوزہ کمیشن کیلئے مسلم لیگ ن کے سوا تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے نام دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبے کے قیام کیلئے پیپلز پارٹی نے کمیشن بنایا ہے تاہم دیکھتے ہیں ن لیگ ساتھ دیتی ہے کہ نہیں۔ معظم خان جتوئی کا کہنا تھا کہ سرائیکی صوبے کیلئے تحریک 1985 میں میانوالی سے شروع ہوئی اور سردار عبدالقیوم خان نے سرائیکی صوبے کو نئی شناخت دی۔

مزید خبریں :