Time 11 مارچ ، 2020
کھیل

ڈیل اسٹین 13 سال بعد کراچی آمد پر خوشی سے نہال

جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین 13 سال بعد کراچی آنے پر خوشی سے نہال ہیں۔

جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین 2007 کے بعد پہلی بار کراچی آئے ہیں اور وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم میں ڈیل اسٹین خاصے سرگرم رہے اور میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے خوشی کا اظہار اور یاد گار لمحات کا تذکرہ کیا۔

ڈیل اسٹین کا کہنا تھا کہ 13 سال بعد کراچی آکر بہت اچھا لگ رہا ہے، پاکستان میں کراؤڈ کا جوش دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ جنوبی افریقا کی جانب سے ٹیسٹ اور ون ڈے نہیں کھیل رہے البتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم منیجمنٹ سے رابطے میں ہیں۔

میڈیا ٹاک کے بعد ڈیل اسٹین نے صحافیوں کے ساتھ خصوصی طور پر سیلفی بنائی اور پھر نیشنل اسٹیڈیم میں نصب آنرز بورڈ بھی دیکھا اور اپنا نام درج دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

فاسٹ بولر نے آنرز بورڈ کے ساتھ بھی تصاویر بنائیں۔

مزید خبریں :