اداکارہ یشمہ گِل کا کورونا وائرس پر ریپ گانا

فوٹو: فائل

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنا کافی مشکل ہوگیا ہے اور دن بہ دن وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

پاکستان انٹرٹینمٹ انڈسٹری کی جانب سے وائرس کے پھیلاؤ اور لوگوں کی مدد کرنے کے حوالے سے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

چند روز قبل گلوکار جواد احمد کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے فرنٹ لائن میڈیکل اسٹاف کو گانا گا کر خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔

اب پاکستان کی نوجوان اداکارہ یشمہ گِل بھی کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پھیلانے کے میدان میں اتر آئی ہیں اور اس ضمن میں انہوں نے ایک ریپ گانا گایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔اسکرین گریب

اداکارہ یشمہ گِل کے کورونا وائرس سے آگاہی کے لیے گائے جانے والے ریپ کی سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچی ہوئی ہے۔

یشمہ گِل کے گانے کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند بھی کیا جا رہا ہے جب کہ چند صارفین نے اس پر تنقید بھی کی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 40 تک جاپہنچی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2700 سے تجاوز کرگئی ہے۔

پاکستان میں اب تک کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے زیادہ 14 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں جب کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 11،11، گلگت میں 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 99 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے 59 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید خبریں :