پاکستان
Time 15 اپریل ، 2020

ملکی برآمدات پر عائد ٹیکسز اور ڈیوٹیز ختم کردی گئیں

لاک ڈاون میں نرمی سے برآمدات کو فروغ ملے گا، برآمدات کے لیے صوبے ایس او پیز کو حتمی شکل دے رہے ہیں: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ملکی برآمدات پر عائد ٹیکسز اور ڈیوٹیز کا پہلو ختم کر دیا گیا ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت برآمدی صنعت کوسہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، ایف بی آر حکام سے برآمدی صنعت کی سہولت کے لیے بات چیت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیدر، پولٹری، بجلی کے پنکھے اور دیگر شعبوں کی برآمدات پر ٹیکسز ختم کرنے کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔

مشیر تجارت نے توقع ظاہر کی کہ ڈیوٹی ڈرا بیک کے امور پرنظرثانی کی جائے گی اور ڈیوٹی ڈرا بیک کا نظام برآمد کنندگان کے لیے آسان بنایا جائے گا۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ لاک ڈاون میں نرمی سے برآمدات کو فروغ ملے گا، برآمدات کے لیے صوبے ایس او پیز کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :