Time 24 اپریل ، 2020
پاکستان

خواتین ڈاکٹرز عوام سے احتیاط کی اپیل کرتے ہوئے روپڑیں

کرونا وائرس کے حوالے سے کراچی پریس کلب میں خواتین ڈاکٹرز عوام سے احتیاط کی اپیل کرتے ہوئے روپڑیں۔

پریس کانفرنس میں موجود ڈاکٹر صفیہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن جن دنوں سخت تھا تو کرونا کے کیسز قابو میں تھے، جیسے ہی لاک ڈاؤن میں نرمی ہوئی کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران احتیاط کی ہدایات دیتے ہوئے ڈاکٹر نصرت آبدیدہ ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کو کچھ ہوا تو کون کورونا کے مریض سنبھالے گا؟

انہوں نے کہا کہ اپنی جان کی تو پروا نہیں لیکن اپنی فیملی کی تو سب کو پروا ہوتی ہے، یہ نہ سمجھیں ڈاکٹر جان چھڑانا چاہ رہے ہیں، تاجر حضرات تھوڑا سا نقصان برداشت کرلیں، منافع بھول جائیں۔

ڈاکٹرز نے کہا کہ جیسے ہی لاک ڈاؤن میں نرمی ہوئی کورونا کیسوں کی شرح میں اضافہ ہوگیا، حکومت لاک ڈاؤن کو مزید سخت اور مؤثر بنائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی ڈاکٹروں نے لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے اور حقیقی لاک ڈاؤن کے نفاذ کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں :