کاروبار
14 جنوری ، 2012

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھول دئے گئے

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھول دئے گئے

کراچی…کراچی سمیت سندھ بھرمیں سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹوں کے بندش کے بعد آج صبح نو بجے کھول دیئے گئے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز گذشتہ روز سے آج صبح 9 بجے تک کے لئے بند کر دیئے گئے تھے جس کے باعث ٹرانسپورٹ میں کمی واقع ہوئی اور خاص طور سے رکشہ ڈرائیوروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ آج صبح سی این جی اسٹیشنز کھلنے سے پہلے بڑی تعداد میں عوام قطاروں میں گیس بھروانے کے لئے انتظار کرتے نظر آئے جس کی وجہ سے دفاتر پہنچنے والوں کو بھی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے تحت منگل سے جمعہ تک ، رات کی اوقات میں سی این جی اسٹشینز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس پر عمل درآمد بلوچستان میں پائپ لائن پھٹنے کے باعث نہ کیا جاسکا تھا، اور سی این جی صرف 15 گھنٹے کے لیئے بند کی گئی تھی۔

مزید خبریں :