پاکستان
08 فروری ، 2012

ایم کیو ایم کے تحفظات کو فوری طور پر دور کیا جائے گا ،صدر زرداری

 ایم کیو ایم کے تحفظات کو فوری طور پر دور کیا جائے گا ،صدر زرداری

اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم کے صوبہ سندھ کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف زرادری اور ایم کیو ایم کے راہ نما بابر غوری کا ٹیلے فون پر رابطہ ہوا۔ اس موقع پر صدر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک اہم اتحادی جماعت ہے جس سے حکومت کا مضبوط رشتہ ہے۔ صدر نے بابر غوری کو یقین دلایا کہ وہ خود ایم کیو ایم کے سندھ کے بارے میں تحفظات دور کرائیں گے۔

مزید خبریں :