پاکستان
09 فروری ، 2012

میمو کیس: کوریج پر جزوی پابندی صحافیوں کے احتجاج پر ختم

میمو کیس: کوریج پر جزوی پابندی صحافیوں کے احتجاج پر ختم

اسلام آباد… میموگیٹ کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع پر اسلام آباد کی ہائی کورٹ میں میڈیا کے نمائندوں کا داخلہ بند کردیا گیا، صحافیوں کے احتجاج پر انتظامیہ انہیں داخلے کی اجازت دینے پر مجبور ہوگئی۔ میموکمیشن کا اجلاس اسلام آباد ہائی کورٹ میں منعقد ہوتا ہے ، آج اسکی کوریج کیلئے جب میڈیا کے نمائندے وہاں پہنچے تو بتایاگیا کہ انتظامی حکم کے تحت انکا داخلہ ، عدالتی احاطے میں روک دیا گیا ہے، ہر میڈیا کے صرف ایک نمائندے کو خصوصی پاس پر کمیشن کی کارروائی کی کوریج کیلئے جانے کی اجازت دی گئی، باقی میڈیا نمائندوں کو عدالتی احاطے سے باہر رہنے کا حکم سنایا گیا، ہائی کورٹ کے دیگر بنچز میں مقدمات کی کوریج کیلئے آنے والے صحافیوں کو بھی داخلے سے روک دیا گیا ، کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے اطلاعات تک رسائی کے بنیادی حق کی خلاف ورزی قرار دیا ، صحافیوں کے احتجاج کے بعد انتظامیہ نے میڈیا کے نمائندوں کو احاطے میں آنے کی اجازت دے دی۔

مزید خبریں :