02 ستمبر ، 2012
حیدرآباد… حیدرآباد میں ایک آئل فیکٹری کے گودام میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ ضلع کی 12 فائر بریگیڈ گاڑیوں میں سے 7 خراب ہیں، تین گاڑیاں آگ بجھانے پہنچی لیکن ڈیزل کی کمی کی وجہ سے آگ پر قابو پانے تک کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا تھا۔ آئل فیکٹری کے گودام میں آگ لگنے کا واقعہ حیدرآباد کے صنعتی علاقے میں پیش آیا جہاں آگ پر قابو پانے کے لئے موقع پر فائر بریگیڈ کی صرف تین گاڑیاں پہنچی اور ان میں بھی ڈیزل کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا۔ فیکٹری مالک دلپ کمار کے مطابق انہوں نے گاڑیوں میں ڈیزل بھرنے کے لئے 10 ہزار روپے دیئے لیکن جب تک آگ پر قابو پایا گیا تب تک کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا تھا۔