پاکستان
02 ستمبر ، 2012

لوئر دیر، شدت پسندوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک،3زخمی

لوئر دیر، شدت پسندوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک،3زخمی

دیر… لوئردیر میں پولیس موبائل پر شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ لوئردیرکے علاقے جندول میں بازار کے قریب پیش آیا جہاں شدت پسندوں نے گشت پر مامور پولیس وین پر اندھادھند فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے ایک پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال تیمر گرہ منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید خبریں :