09 فروری ، 2012
اسلام آباد… وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے میں فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے پر سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے جس کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہم نے آئین کے تحت حلف لیاہے اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، آپ نے اپیل میں جو باتیں اٹھائیں اس کے نکات کے ذریعے عدالت پر اثر انداز ہونیکی کوشش کی گئی، اپیل میں ججز اور انکے بچوں کے بارے میں بھی نکات شامل کیے گئے، کیا اس بنیاد پر ریلیف دیں؟ چیف جسٹس سے مزید ریمارکس دیئے کہ آئینی عہدیدار اور چیف ایگزیکٹو نے عدالت کو نہیں خودکو پشیمان کیا، نجانے آپکے موکل نے آپکو کچھ چیزیں کیسے اپیل میں لکھنے پر رضا مند کیا۔