09 فروری ، 2012
اسلام آباد… توہین عدالت کیس میں وکالت کا لائسنس معطل ہونے والے پیپلز پارٹی کے نائب صدر بابراعوان کے خلاف مقدمہ کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی گئی۔ آج جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے بابراعوان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ سمارعت کے دوران بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ انکی پریس کانفرنس میں عدالت کی توہین کرنا انکا مقصد نہیں تھا، اس کیس میں جو وکیل مقرر کیا ہے وہ ان دنوں ملک سے باہر ہیں ، بابراعوان نے کہاکہ سینیٹ الیکشن کیلئے وہ خود بھی مصروف ہیں اس لئے سماعت ملتوی کردی جائے، بعد میں عدالت نے مقدمہ کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔