پاکستان
02 ستمبر ، 2012

آبدوز معاہدے میں سر کوزی نے کمیشن نہیں لیا،سابق فرانسیسی اہلکار

آبدوز معاہدے میں سر کوزی نے کمیشن نہیں لیا،سابق فرانسیسی اہلکار

پیرس…پاکستان سے آگسٹا آبدوزوں کے معاہدے میں نکولس سر کوزی نے کمیشن نہیں لیا ، فرانسیسی حکومت کی سابق ایک خاتون اہل کارنے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ اس وقت کئی حکومتی ارکان پاکستان سے معاہدے کے مخالف تھے اور خاص طور پر اس وقت کے وزیراکانومی اوروزیربجٹ پاکستان سے معاہدے کے مخالف تھے۔معاہدہ سرکوزی کی مرضی کے بھی خلاف تھا ،اس لئے پاکستان سے معاہدہ سرکوزی کے دباؤپر نہیں کیاگیاتھا۔فرانسیسی حکومت کی سابق خاتون اہل کار پیٹریشیا لیپ لاٹ نے اس بات کی تر دید بھی کی ہے کہ سرکوزی نے کمیشن لینے کیلئے لکسمبرگ ہائین نامی کمپنی تشکیل نہیں دی۔

مزید خبریں :