02 ستمبر ، 2012
اسلام آباد… وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پشاورکے عارضہ قلب میں مبتلا 13سالہ بچے عثمان کاعلاج سرکاری خرچ پرن کرانیکااعلان کیا ہے۔عارضہ قلب میں مبتلامحمدعثمان سے متعلق رپورٹ جیونیوزپرنشترہوئی تھی۔جس کا وزیراعظم نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے اسکا فوری طور پرعلاج کرانے کا متعلقہ حکام کو حکم دیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ بستے بنانے والے عثمان خاور کے علاج کے لیے ڈھائی لاکھ روپے کی ضرورت ہے۔