02 ستمبر ، 2012
لاہور…لاہور میں تحریک انصاف کا مسلسل پانچواں جلسہ کھانے کے وقت بدنظمی کا شکار ہوگیا،بیدیاں روڈ پر تحریک انصاف کے صدرجاوید ہاشمی کی تقریر کے بعد جونہی جلسہ ختم ہوا توکھانے کے ڈبوں سے لدا ایک ٹرک آیا اور اس پر سوار منتظمین نے کارکنوں پر کھانے کے ڈبے اچھالنے شروع کر دیے،بس پھر کیا تھا یہی لمحہ تھا کہ کھانے کے منتظر کارکنوں میں جوش سا بھر گیا ، ڈبے کیچ کرنے کیلیے کئی خوب اچھلے کودے، بھوک سے بے حال کئی کارکن ٹرک پر چڑھ دوڑے یہ الگ بات کہ ان کے حصے میں کھانے کے بجائے ڈنڈے اور لاٹھیاں آئیں، کئی ڈبے فضا میں کھلتے رہے جن سے گرتا کھانا بکھرتا اورپیروں تلے روندا جاتا رہا ،ستم ظریفی یہ کہ جلسے میں میزیں بھی لگائی گئی تھیں مگر وہ کھانے اور کارکنوں کا انتظار کرتی رہ گئیں۔