09 فروری ، 2012
میرانشاہ… میرانشاہ میں آج ہونے والے ڈرون حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں القاعدہ کا مقامی رہنماء بدرمنصور بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق آج میرانشاہ میں بازار سے ملحقہ ایک مکان پر میزائل حملہ ہوا تھا جس کے نتیجہ میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ مرنے والوں میں شامل بدرمنصور ، کئی برس سے شمالی وزیرستان میں القاعدہ شوری کا اہم رکن تھا ، اس کا تعلق کالعدم حرکت المجاہدین سے بھی رہا اور وہ لاہور میں اقلیتی عبادت گاہ اور کراچی میں بعض حملوں میں ملوث رہا۔