پاکستان
02 ستمبر ، 2012

مانسہرہ کی تحصیل اوگی میں گھر میں گھس کوفائرنگ، خاتون سمیت 4ہلاک

مانسہرہ…مانسہرہ کی تحصیل اوگی میں نامعلوم افراد نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے خاتون اور بچے سمیت 4افراد کوہلاک کر دیا ۔پولیس کے مطابق واقعہ نواحی علاقے گلی ڈوگہ میں پیش آیا جب نامعلوم افراد نے ولی محمد کے گھر میں گھس کر اس کے والد گل زمان، بیوی حسن جان،نوجوان بیٹے محمد عاطف اور8سالہ بھتیجے عمر کو اندھا دھند فا ئرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :