پاکستان
09 فروری ، 2012

فیصل آباد: مبینہ طور پر غیرت کے نام پر دو خواتین سمیت 3افراد قتل

فیصل آباد: مبینہ طور پر غیرت کے نام پر دو خواتین سمیت 3افراد قتل

فیصل آباد… فیصل آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر دو خواتین سمیت 3افراد کو قتل کردیا گیا، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ظلم و بربریت کی یہ سنگین واردات فیصل آباد کا علاقے نصیرآباد میں پیش آئی، جہاں آج صبح جمیلہ نامی خاتون فیکٹری میں نائٹ شفٹ سے کام ختم کرکے واپس گھر لوٹی تو دیکھا کہ اس کی دو جوان بیٹیاں اور ایک کرائے دار مردہ حالت میں پڑے ہیں، تمام افراد کو تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کے قتل کیا گیا ہے، جمیلہ بی بی نے بتایا کہ اس کا اپنے شوہر سے جھگڑا چل رہا تھا اس لئے وہ اپنی بیٹیوں 19سالہ کلثوم ،20سالہ رحمانہ اور 17سالہ بیٹے مبشرکے ساتھ کرائے کے گھر میں رہائش پذیر تھی ، واقعے کے بعد سے قتل ہونے والی لڑکیوں کا بھائی 17 سلہ مبشر لاپتہ ہے، یہاں ایک بات اور بھی غور طلب ہے کہ جمیلہ کی بیٹیوں کے ساتھ قتل ہونے والا 24 سالہ شوکت نامی شخص گھر کے کرائے میں برابر کا حصے دار تھا، ایس ایس پی آپریشن صادق ڈوگر کاکہناہے کہ ماں بیٹیاں اور کرائے دار ایک ہی فیکٹری میں کام کرتے تھے ، ابتدائی طور پر معاملہ کاروکاری کا شاخسانہ لگتا ہے ، تاہم تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :