09 فروری ، 2012
اسلام آباد… وفاق اور صوبوں میں حل طلب امور طے کرنے کیلئے مشترکہمفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اسلام آباد میں جاری ہے ، اس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پربھی غور کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلی، وفاقی اور صوبائی وزراء اور اعلی حکام شریک ہیں ، اجلاس میں وفاقی سطح پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پر اتفاق رائے حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی ،ذرائع کا کہناہے کہ صوبہ پنجاب نے مطالبہ کررکھا ہے کہ فیڈرل ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لیے اٹھارویں ترمیم کی روشنی میں شیخ زید میڈیکل کالج پنجاب حکومت کو منتقل کیا جائے ،پنجاب حکومت کی طرف سے ورکرز ویلفئر فنڈ، ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوٹ اور متعلقہ سپورٹس کے اداروں کو بھی اسے منتقل کرنے کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے۔