09 فروری ، 2012
کراچی… کراچی میں عباسی شہیداسپتال،قطر اسپتال ،کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز اور دیگر اسپتالوں کے عارضی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے سوک سینٹر پر احتجاج اور توڑ پھوڑ کی۔ اس سے قبل احتجاج کرنے والے یہ ملازمین عباسی شہید اسپتال کے باہر مظاہر کر ر ہے تھے جہاں انہوں نے کئی گھنٹے تک روڈ بلاک کئے رکھی۔ احتجاجی مظاہرین سوک سینٹر کے اندر گھس گئے اور پولیس سے ہاتھا پائی کی۔ اس کے علاوہ حسن اسکوائر کے ارد گرد میں سڑکیں بلاک کر دیں جس سے اطراف میں شدید ٹریفک جام ہو گیا۔