09 فروری ، 2012
اسلا م آباد…سیکریٹری خارجہ میمو کمیشن میں حاضری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔میمو کمیشن نے آج سیکریٹر خارجہ سلمان بشیر کو آدھے گھنٹے میں طلب کرلیا تھا۔ان کو حکم دیا گیا تھا کہ بلیک بیری کمپنی نے جو خط 23جنوری کو بھیجا تھا اس کے متعلق میمو کمیشن کو کیوں نہیں بتایا تھااس حوالے سے انہیں کہا گیا تھا کہ وہ آدھے گھنٹے میں عدالت میں حاضر ہوں بصورت دیگر ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی جس پر وہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ چکے ہیں۔