03 جولائی ، 2020
کراچی: ضلع غربی کے 5 ٹاؤنز کی 6 یونین کونسلوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا دوسرا مرحلہ رات 12 بجے سے شروع ہوگیا۔
ضلع غربی کے مختلف علاقوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کی تجویز پر اسمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اورنگی ٹاون میں یوسی 11، داتا نگر، ایریا، سیون اے اور بی اورنگی ٹاؤن کی یو سی 12 مجاہد کالونی، ملت آباد، گلفام آباد، علیگڑھ کالونی کے علاقے شامل ہیں۔
سائٹ ٹاؤن کی یو سی 4 میٹرول، بلاک ایک، دو، تین چار اور پانچ جب کہ بلدیہ ٹاؤن یو سی 5، سعیدآباد، ایریا فائیو جی، فائیو جے، اے تھری اور گڈاپ ٹاؤن کی یو سی 5 سونگل، گلشن معمار بلاک ایکس، وائی اور زیڈ، کیماڑی ٹاؤن میں یو سی 3 کیماڑی، ڈاکس اور مجید کالونی کے علاقے شامل ہیں۔
لاک ڈاؤن کا اطلاق رات بارہ بجے شروع ہوگیا ہے جو 17 جولائی شام 7 بجے تک جاری رہے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران علاقے میں موجود انڈسٹریز اور کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی جب کہ نجی تقریبات پر بھی پاپندی عائد ہوگی، ان علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، ہوم ڈیلوری پر بھی پابندی ہوگی۔
اعداد و شمار کے مطابق 6 یونین کونسل میں 3 لاکھ 95 ہزار 600 افراد آباد ہیں۔