پاکستان
09 فروری ، 2012

امریکی صحافیوں کے وفدکی نائن زیروآمد،ارکان رابطہ کمیٹی سے ملاقات

 امریکی صحافیوں کے وفدکی نائن زیروآمد،ارکان رابطہ کمیٹی سے ملاقات

کراچی …انٹرنیشنل سینٹرفارجنرنلسٹ کے زیر اہتمام امریکی صحافیوں پر مشتمل ایک 13رکنی وفدنے قائدتحریک الطاف حسین کی رہائشگاہ نائن زیروعزیزآبادکاتفصیلی دورہ کیااورایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفی کمال ،محترمہ نسرین جلیل،رضاہارون، ڈاکٹر صغیراحمد،گلفرازخان خٹک ،واسع جلیل اورسینٹرل ایگزیٹوکونسل کے رکن عمرخان علی شیر زئی سے ملاقات کی۔صحافیوں کے وفدکی سربراہی مشعل کے چیف ایگزیٹو آفیسر عامرجہانگیرکررہے تھے وفد کو رابطہ کمیٹی رکن اور شعبہ اطلاعات کے انچارج واسع جلیل نے نائن زیرو آمد پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پرحق پرست صوبائی وزیرفیصل سبزواری،خواجہ اظہارالحسن اور مرکزی شعبہ اطلاعات کے ذمہ داران قمر منصور اور امین الحق بھی موجودتھے۔ملاقات انتہائی خوشگوارماحول میں دو گھنٹہ سے زائدجاری رہی جس میں امریکہ اورپاکستان میں میڈیاسے متعلق مختلف امورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اور صحافیوں کودرپیش مسائل کے حل اورآزادمیڈیاکے مثبت کردارپرزوردیاگیا۔ اس دورہ کامقصد قائد تحریک الطاف حسین کی سیاسی جدوجہد ، ایم کیوایم کا سیاست میں کردار اور ایم کیوایم کے میڈیا سینٹرکے بار ے میںآ گاہی حاصل کرنا تھا۔ اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان نے مہمان صحافیوں سے گفتگومیں کہاکہ ایم کیوایم ملک کی واحدجماعت ہے جو غریب ومتوسط طبقے سے ابھرکرآئی ہے اوران کی نمائندگی کررہی ہے۔انہوں نے الطاف حسین کے فکروفلسفے ،ایم کیوایم کے قیام کے اغراض ومقاصد، اس کی عملی وتاریخی جدوجہد،منشوراورجمہوریت کے فروغ کیلئے ایم کیوایم کے عملی کردارسمیت عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے آگاہ کیا ۔ بعدازاں امریکی صحافیوں کے وفدکو رابطہ کمیٹی کے ہمراہ ایم کیوایم کے میڈیا سینٹر،خور شید بیگم سیکریٹر یٹ، یادگارشہداء حق اورایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ بھی کرا یا گیا۔اس موقع پر صحافیوں کے وفدکوایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی زندگی پرمبنی کتاب ”پکٹوریل بائیو گرافی آف الطاف حسین“ پیش کی گئی ۔اس سے قبل مہمان صحافیوں کا وفد ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپہنچاتورابطہ کمیٹی کے ارکان اورمنتخب حق پرست عوامی نمائندوں نے قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے خیر مقدم کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔

مزید خبریں :