دشمن پاکستان اور خطے کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے، منہ توڑ جواب دیں گے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عیدالاضحیٰ پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا اور عید اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں اور افسروں کے ساتھ منائی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر کا دورہ کیا اور وہاں تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزارا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ ہمارا دشمن پاکستان اور خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت موجود ہے، ہم اپنے دشمن کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےفوجی جوانوں کےحوصلےاورعزم کوسراہا، آرمی چیف نےکنٹرول لائن پرآپریشنل تیاریوں اورمسلسل مؤثر نگرانی پر جوانوں کوسراہا۔

آرمی چیف نے کہا کہ عیدالاضحیٰ غیرمشروط قربانی کامظہر ہے، قربانی کے جذبے کو فوجی جوان سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے بھارتی مظالم کےخلاف کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑےرہنےکےعزم کااعادہ کیا اور کہا کہ کشمیری تمام مشکلات کے باوجود استصواب رائے کے حق پر ڈٹے ہوئے ہیں، کشمیری جرأت و بہادری سے بھارتی ظلم اور تشدد کا سامنا کررہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے، آرمی چیف نے این آئی سی، این آئی ایچ ڈی کا بھی دورہ کیا۔

مزید خبریں :