08 ستمبر ، 2012
اسلام آباد…پاکستان کے دورے پرآئے بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے پاکستان آنے کیلئے کوئی شرط عائد نہیں کی ،اسلام آباد میں پاکستانی دفتر خارجہ میں حنا ربانی کھر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہبھارت جاکرمنموہن سنگھ کواپناتجزیہ بتاوٴں گا، بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ مناسب وقت پرپاکستان آئیں گے۔بھارت پاکستان کیساتھ تعمیری تعلقات چاہتے ہیں،دہشتگردی امن اورسیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے۔بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا دونوں ملکوں کودہشتگردی سے نمٹناہے۔پاکستان ممبئی حملوں میں ملوث افرادکوکٹہرے تک لانے میں پْرعزم ہے۔