06 ستمبر ، 2020
پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی (سیز فائر) معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔
اسلام آباد میں سینیئر بھارتی سفارت کارکو دفتر خارجہ طلب کرکے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈکرایا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق 5 ستمبر کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایل اوسی کی خلاف ورزی کی، بھارتی فائرنگ سے رکھ چکری سیکٹر کے گاؤں کا 19 سالہ رہائشی محمد طارق شدید زخمی ہوا۔
ترجمان کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے جان بوجھ کرشہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں اور توپوں سے گولہ باری کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رواں برس بھارتی افواج 2 ہزار 158 بار سیزفائرکی خلاف ورزیاں کرچکی ہے جن میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے17 شہری شہید اور168 زخمی ہوئے۔