10 فروری ، 2012
پشاور…اورکزئی ایجنسی کے علاقہ مامو زئی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 11شدت پسند ہلاک اور 19زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی کے علاقہ مامو زئی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو سیکیورٹی فورسز نے بھاری توپ خانے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں شدت پسندوں کے 3ٹھکانے تباہ ہوگئے جس سے ٹھکانوں میں پناہ لئے ہوئے 11شدت پسند ہلاک اور 19زخمی ہوگئے ہیں۔اورکزئی ایجنسی اور وسطی کرم ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف فورسز کی کارروائی جاری ہے۔فورسز کے مطابق زیادہ تر علاقے فورسز نے کلیئر کرالیے ہیں۔