پاکستان
Time 16 اکتوبر ، 2020

گوجرانوالا جلسے سے نواز شریف کے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کی تیاریاں مکمل

وزیراعظم بذریعہ ویڈیو لنک گوجرانوالا میں موجود ہیں اور دیگر رہنماؤں کا خطاب سن رہے ہیں — فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کے گوجرانوالا جلسے سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے گوجرانوالا اسٹیڈیم میں اسٹیج سجا لیا ہے اور جلسہ گاہ میں ہزاروں افراد موجود ہیں۔ 

جلسہ گاہ میں مریم اور بلاول سمیت اعلیٰ قیادت بھی موجود ہے جب کہ سابق وزیراعظم بذریعہ ویڈیو لنک گوجرانوالا جلسے میں شریک ہیں اور دیگر رہنماؤں کا خطاب سن رہے ہیں۔ 

نواز شریف نے ہاتھ ہلاکر عوام کے نعروں کا بھی جواب دیا۔

مزید خبریں :