دنیا
Time 20 اکتوبر ، 2020

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید4 نوجوانوں کو شہیدکردیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور  محاصرے کی آڑ میں مزید 4 نوجوانوں کو شہید کردیاگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے مختلف اضلاع میں قابض بھارتی فوج کا محاصرہ اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں گذشتہ رات سے جاری محاصرے کی آڑ میں 2کشمیریوں کو شہید کیا جب کہ 2 مزید کشمیریوں کو ضلع پلوامہ میں بھی شہید کردیا۔