10 فروری ، 2012
اسلام آباد…توہین عدالت کیس میں وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کے وکیل بیرسٹر اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے ہماری انٹراکورٹ اپیل مسترد کردی جس کے نتیجے میں وزیراعظم کیخلاف 13فروری کو توہین عدالت کی فردجرم عائد کی جائے گی۔جمعہ کو سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کے فیصلے کیخلاف وزیراعظم کی انٹراکورٹ اپیل خارج ہونے کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت میں انہوں نے کہا کہ انٹراکورٹ اپیل کا فیصلہ آگیا جس میں ہماری اپیل مسترد ہوئی جس کے نتیجے میں وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کیخلاف 13فروری کو فردجرم عائد ہوگی اوروزیراعظم عدالت میں پیش ہونگے۔