دنیا
Time 02 نومبر ، 2020

پٹری سے اتر جانے والی اس ٹرین کا کیا انجام ہوا؟

نیدرلینڈ میں ایک تیز رفتار ٹرین پٹری سے اتر گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی بڑا حادثہ رونما نہیں ہوا۔

یہ واقعہ روٹرڈیم میں پیش آیا جہاں لوکل ٹرین کو موڑ کاٹ کر واپسی کے روٹ پر جانا تھا تاہم وہ پٹری سے اتر گئی اور جنگلا توڑتے ہوئے نیچے گرنے لگی لیکن وہیں موجود وہیل مچھلی کی دم کے دیوہیکل مجسمے نے ٹرین کو تھام لیا۔

ٹرین کا اگلا حصہ وہیل مچھلی کے دم پر آکر رک گیا اور ٹرین نیچے گرنے سے محفوظ رہی۔ 10 میٹر نیچے سائیکلنگ ٹریک ہے جہاں لوگ سائیکلنگ کرتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین ڈرائیور نے پہلے ہی چھلانگ لگادی تھی اور اسے اسپتال میں معمولی چوٹوں پر طبی امداد فراہم کردی گئی ہے۔

ٹرین کا اگلا حصہ وہیل مچھلی کے دم پر آکر رک گیا اور ٹرین نیچے گرنے سے محفوظ رہی۔ 10 میٹر نیچے سائیکلنگ ٹریک ہے جہاں لوگ سائیکلنگ کرتے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
ٹرین کا اگلا حصہ وہیل مچھلی کے دم پر آکر رک گیا اور ٹرین نیچے گرنے سے محفوظ رہی۔ 10 میٹر نیچے سائیکلنگ ٹریک ہے جہاں لوگ سائیکلنگ کرتے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

آخری اسٹیشن ہونے کی وجہ سے ٹرین میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

وہیل مچھلی کے دم کے دو بڑے مجسمے 2002 میں یہاں نصف کیے گئے تھے جن کا مقصد ٹرین لائن کے ختم ہونے کی نشاندہی کرنا تھا۔

آخری اسٹیشن ہونے کی وجہ سے ٹرین میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں— فوٹو: اے ایف پی
آخری اسٹیشن ہونے کی وجہ سے ٹرین میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں— فوٹو: اے ایف پی

ٹرین ڈرائیور نے پہلے ہی چھلانگ لگادی تھی اور اسے اسپتال میں معمولی چوٹوں پر طبی امداد فراہم کردی گئی ہے— فوٹو: ڈچ میڈیا
ٹرین ڈرائیور نے پہلے ہی چھلانگ لگادی تھی اور اسے اسپتال میں معمولی چوٹوں پر طبی امداد فراہم کردی گئی ہے— فوٹو: ڈچ میڈیا

وہیل مچھلی کے دم کے دو بڑے مجسمے 2002 میں یہاں نصف کیے گئے تھے— فوٹو: ڈچ میڈیا
وہیل مچھلی کے دم کے دو بڑے مجسمے 2002 میں یہاں نصف کیے گئے تھے— فوٹو: ڈچ میڈیا

مزید خبریں :