لاہور پولیس نے کمسن گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا

لاہور پولیس نےکم عمر گھریلو ملازمہ سے مبینہ طور پر زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ بچی کو اسپتال میں داخل کرا دیا۔

پولیس کے مطابق 10 سالہ بچی ملت پارک کے علاقے میں سلمان نامی ملزم کے گھر میں گھریلو ملازمہ تھی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کئی روز تک بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بناتا رہا، والدین کی درخواست پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے بچی کو سروسز اسپتال میں داخل کرا دیا۔

  پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :