پاکستان
16 ستمبر ، 2012

لوئردیر دھماکے سے دہشتگردی ختم کرنے کا عزم کمزور نہیں ہوگا،حیدرہوتی

 لوئردیر دھماکے سے دہشتگردی ختم کرنے کا عزم کمزور نہیں ہوگا،حیدرہوتی

پشاور…وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ لوئردیر دھماکہ جیسی بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی ختم کرنے کا حکومتی عزم کمزور نہیں ہوگا۔لوئر دیر میں مسافر گاڑی کو دھماکے سے اڑانے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے والوں کا مذہب اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ ملک و قوم کے خیر خواہ ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء اور زخمیوں کے لئے معاوضے کا اعلان کیا۔ اور زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کی ہدایات جاری کیں۔

مزید خبریں :