16 دسمبر ، 2020
سعودی عرب اور یونان سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانی شہریوں کو مختلف پروازوں کے ذریعے وطن پہنچا دیا گیا ہے۔
یونان سے بے دخل کیے گئے 30 پاکستانیوں کو لے کر پرواز اسلام آباد پہنچ گئی جبکہ مبینہ مجرمانہ حرکتوں میں ملوث سعودی عرب سے ڈی پورٹ 139 افراد ملتان پہنچ گئے۔
اس کے علاوہ برطانیہ سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کو لے کر خصوصی چارٹرڈ طیارہ آج اسلام آباد پہنچے گا۔
برطانیہ کی جانب سے ڈی پورٹ کیے گئے 43 افراد کو پاکستان واپس بھیجا جا رہا ہے۔