19 ستمبر ، 2012
پشاور…ملک بھر میں حج آپریشن آج بدھ سے شروع ہورہاہے۔ تین سو انتیس عازمین حج کو لیکرپہلی پرواز پشاور سیروانہ ہوگی۔ 90 ہزار عازمین حج کو 283 پروازوں کے ذریعے 20 اکتوبر تک جدہ پہنچایا جائے گا۔وفاقی وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری چودھری محمد اعظم سماء نے جیو نیوزکے نمائندے سبوح سیدکوبتایاہے کہ 503 عازمین حج کو لیکر دوسری پرواز بدھ کی شام اسلام آباد سے روانہ ہو گی۔پاکستان سے کل 1 لاکھ 90 ہزار عازمین حج کو ایک ماہ کے حج آپریشن کے دوران سعودی عرب پہنچایاجائیگا۔ لاہور اور کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 20 ستمبر جبکہ کراچی سے 21 ستمبر کو روانہ ہو گی۔سکھر سے پہلی پرواز 25 ستمبر ،ملتان سے27 ستمبر جبکہ سیال کوٹ سے یکم اکتوبرکوروانہ ہوگی۔ عازمین حج کی دیکھ بھال کیلیے 620 افراد پر مشتمل طبی عملہ،330معاونین ،400 رضا کارجبکہ وزارت مذہبی امورکے200افرادپرمشتمل اسٹاف بھی سعودی عرب جائیگا۔۔ حجاج کی واپسی 31 اکتوبر سے شروع ہو گی۔۔ واپسی کے لیے آخری حج پرواز 30 نومبر کو پاکستان آئیگی۔