وفاقی حکومت کا آئمہ کرام اورخطیبوں کوماہانہ اعزازیہ دینےکا فیصلہ

وزیراعظم نے وزیرمذہبی امور کو اعزازیہ دینےکی تجویزپرحتمی کام کرنے کی ہدایت کردی ہے، ذرائع — فوٹو:فائل 

وفاقی حکومت  نے آئمہ کرام اور خطیبوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری کی تجویز کی منظوری دے دی ہے جبکہ آئمہ کرام اور خطیبوں کو ماہانہ 10 ہزار روپے دینے کی تجویز دی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے وزیرمذہبی امور کو اعزازیہ دینےکی تجویزپرحتمی کام کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے آئمہ کرام اور خطیبوں کو اعزازیہ ملے گا اور وزارت مذہبی امور جلد اعزازیہ سے متعلق سروے کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعزازیے کیلئے اہلیت، مالیاتی تخمینے سمیت دیگرامور پر حتمی تجاویز طلب کرلی گئی ہیں جبکہ پنجاب، کےپی اور اسلام آباد کے بعد بلوچستان کے آئمہ کرام اور خطیبوں کواعزازیہ ملے گا۔

مزید خبریں :