پاکستان
Time 15 جنوری ، 2021

ملائیشیا میں طیارے کی ضبطی، پی آئی اے کا مؤقف آگیا

پی آئی اے کی پرواز کو کلیئرنس نہیں دی گئی، ہمیں بتایاگیا کہ اس طیارے کو عدالتی حکم پر تحویل میں لیا گیا ہے، ترجمان پی آئی اے— فوٹو: فائل

ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا کہنا ہے کہ کوالمپور سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو کلیئرنس نہیں دی گئی، ہمیں بتایاگیا کہ اس طیارے کو عدالتی حکم  پر تحویل میں لیا گیا ہے۔

 ترجمان پی آئی اے نے مزید بتایا کہ برطانیہ کی عدالت میں پی آئی اےکاایک کمپنی سےادائیگی کاتنازع چل رہاتھا، برطانیہ کی عدالت میں یہ کیس 6 ماہ سےزیرسماعت ہے، اسی کمپنی نےعلیحدہ ملک جاکرپی آئی اےکیخلاف حکم امتناع حاصل کیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس ملک کی مقامی عدالت نے پی آئی اےکامؤقف سنے بغیر فیصلہ دیا۔

ترجمان کے مطاق خلیجی ملک کی ائیرلائن کے ذریعے ملائیشیا میں  پھنسے مسافروں کو وطن واپس روانہ کردیاہے، معاملےکی ٹائمنگ اس لحاظ سےرکھی گئی کہ ویک اینڈ کے باعث اس پر جلد جوابی کام نہ ہوسکے، ہفتہ ختم ہونےکےفوراً بعد پی آئی اےکی قانونی ٹیم معاملےکی پیروی کریگی، ہم امید کرتے ہیں جلد اس مسئلے کو حل کرلیں گے۔

مزید خبریں :