مہوش حیات نے 'کریج دی کاورڈلی ڈوگ' کارٹون سے کیا سیکھا؟

فوٹو: فائل

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں بتایا کہ 'کریج دی کاورڈلی ڈوگ' ان کا پسندیدہ کارٹون ہے۔

اداکارہ مہوش حیات نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کریج دی کاورڈلی ڈوگ کارٹون ان کا ہر وقت کا پسندیدہ کارٹون ہے۔

مہوش حیات نے ناصرف اس کارٹون کے حوالے سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا بلکہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس کارٹون سے انہوں نے کیا سیکھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ 'کریج دی کاورڈلی ڈوگ نے مجھے یہ سیکھایا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے، چیزیں کتنی ہی ڈراؤنی کیوں نہ ہو جائیں ان کا سامنا کرنے سے کبھی نہ ڈریں اور آخر میں تمام تر چیزیں ٹھیک ہو جاتی ہیں'۔

'کریج دی کاورڈلی ڈوگ' ایک امریکن ہارر اینی میٹڈ شو ہے جسے جان آر دل ورتھ نے بنایا تھا اور یہ 1999 سے 2002 تک ٹی وی پر نشر کیا گیا۔