پاکستان
21 ستمبر ، 2012

توہین آمیزفلم کے خلاف پرامن احتجاج کاسلسلہ جاری رہیگا،عباس کمیلی

کراچی…متحدہ بین المسلمین فورم کے سینئرنائب صدرڈاکٹرعلامہ عباس کمیلی اوراراکین فورم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ قائدتحریک الطاف حسین کی طرف سے سب سے پہلے کی گئی نشاندہی اورتوجہ مبذول کرانے پراب پورے عالم اسلام اوربالخصوص پاکستان میں توہین رسالت پرمبنی گستاخانہ فلم کے خلاف بھرپور احتجاج کاسلسلہ جاری ہے اوراس سلسلے میں جمعتہ المبارک 21ستمبرکوملک کی تمام ترتنظیموں کی طرف سے بھرپوراحتجاج اوراس دن کویومِ تحفظ ناموس رسالت قرار دیاگیاہے اوراب حکومت بھی اس میں شامل ہوگئی ہے اوراسے یوم عشق رسول قراردیاہے۔ہم اس فورم کی طرف اس کی بھرپورحمایت کرتے ہیں۔دشمن کی اس حماقت یاپھردانستہ سازش نے جس میں ناموس رسالت پرحملہ کیاگیاپوری ملت کوبلاامتیازرنگ ونسل وعقیدہ ایک کردیاہے اوربے مثل وحدت قائم ہوگئی ہے جسے برقراررکھ کرہی دشمن کی تمام سازشوں کوناکام بنایاجاسکتاہے لہٰذا ہرشخص خواہ مردیاعورت اور اسکاتعلق کسی بھی صوبے یاقوم ہومکتب سے ہواسے چاہیے کہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کرکے عشق رسول کاعملی ثبوت دے لیکن یہ احتجاج ہرصورت پرامن رہناچاہئے۔دریں اثناء متحدہ بین المسلمین فورم کے تحت شان رسول کے خلاف بنائی جانے والی گستاخانہ فلم کے خلاف مورخہ 21ستمبر 2012ء بروزجمعہ سہ پہرتین بجے کراچی پریس کلب پر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاجائیگا ۔ جس میں مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علمائے کرام مشائخ عظام ،مختلف مسالک وعقائدکے ماننے والے عوام شرکت کریں گے اوربیہودہ اورشرانگیزفلم پراحتجاج ریکارڈکرائیں گے۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے متحدہ بین المسلمین فورم کے اراکین کے اراکین خطاب کریں گے۔

مزید خبریں :