پاکستان
Time 17 جنوری ، 2021

یو اے ای میں ہزاروں پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ کی ترسیل تاخیرکا شکار

متحد عرب امارات (یو اے ای) میں 10ہزار سے زائد پاکستانیوں کو شناختی کارڈ موصول نہ ہونے پر مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق شناختی کارڈ پاکستان سے عرب امارات پہنچانے والی کوریئرکمپنی سے کنٹریکٹ ختم ہوگيا ہے  جس کے باعث یہ مشکلات درپیش ہیں۔

ابوظبی میں پاکستانی سفارت خانے اور دبئی میں قونصل خانے کو پاکستانیوں کے شناختی کارڈ موصول نہیں ہو رہے جس کے باعث  ویزے کی مدت میں توسیع کا معاملہ بھی تعطل کا شکار ہے۔

 پاکستانی سفارت خانےکا مؤقف ہےکہ کوریئر کمپنی سے کنٹریکٹ ختم ہونے کے باعث شناختی کارڈ پہنچنے میں تاخیرکا سامنا ہے۔

مزید خبریں :