22 ستمبر ، 2012
کراچی. . . .کراچی میں شیرشاہ میں واقع کوکنگ آئل فیکٹری میں آگ لگ گئی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا گیا ہے۔پورے کراچی کے فائر اسٹیشنوں سے فائر ٹینڈر طلب کرلیے گئے ہیں جو آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔فیکٹری سے تمام عملے کو بحفاظت نکا ل لیا گیا ہے۔مل کے بڑے حصے میں دھواں بھر جانے والے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔مل انتظامیہ کے مطابق آگ فلنگ ڈپارٹمنٹ میں لگی تاہم وہاں کوئی عملہ موجود نہیں تھا۔آگ بجھانے کے دوران ایک فائر فائٹر زخمیہوا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔