25 جنوری ، 2021
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا آئندہ بدھ کو طلب کیا گیا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 27 جنوری کو شیڈول تھا جس میں مردم شماری کے نتائج کا نوٹیفکیشن جاری ہونا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ سی سی آئی اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سی سی آئی اجلاس وزیراعظم کی زیرصدارت 27 جنوری کوپارلیمانی پارٹی اجلاس کے باعث ملتوی کیاگیا۔