11 فروری ، 2012
راولپنڈی…قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ اور پاکستان دنیائے شیطنت کے گھیراوٴ میں ہیں جبکہ حکمران و لیڈران دین ووطن کے تحفظ کے بجائے اپنے بچاوٴ اور مخالفین گراوٴ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جو پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ ہفتہ وحدت و اخوت کے اختتامی روز حضرت ام کلثوم بنت علی ابن ابی طالب کے یوم ولادت کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہپوری قوم کو رسول و آل رسول کا دامن تھامنا ہوگا جن کا اسوہ مایوسیوں میں امید کی کرنِ نور ہے ۔