Time 02 فروری ، 2021
دنیا

سعودیہ نے پاکستان سمیت 20 ممالک کے شہریوں کی آمد پر پابندی لگادی

یہ پابندی 20 ممالک سے آنے والوں پر عائد کی گئی ہے جن میں پاکستان، بھارت، امریکا، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں— فوٹو:فائل

سعودی عرب نے پاکستان اور برطانیہ سمیت 20 ممالک سے آنے والوں پر عارضی پابندی عائد کردی۔

سعودی وزارت داخلہ نے عارضی طور پر پابندی کا اعلان کیا جس کے مطابق سعودی شہری، سفارتکار، طبی عملہ اور ان کے اہل خانہ پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے تاہم باقی تمام افراد کے سعودی عرب آنے پر عارضی پابندی لگا دی ہے۔

اس پابندی پر عمل درآمد بدھ 3 فروری کی رات 9 بجے سے ہوگا۔

سعودی وزارت داخلہ کا بیان میں کہنا ہے کہ یہ پابندی کورونا کی موجودہ صورتحال اورصحت عامہ کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق یہ پابندی 20 ممالک سے آنے والوں پر عائد کی گئی ہے جن میں پاکستان، بھارت، امریکا، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اٹلی اور برازیل  شامل ہیں۔

عارضی پابندی کا شکار ممالک میں پرتگال، ترکی، جنوبی افریقا، سوئیڈن، سوئٹزرلینڈ، فرانس، لبنان، جاپان اور مصر بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :