04 فروری ، 2021
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ملک میں میڈیا کی آزادی سے متعلق اہم ریمارکس دیے۔
سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ مجھے یہ کہنے میں عار نہیں کہ ملک میں میڈیا آزاد نہیں، ملک میں میڈیا کوکیسے کنٹرول کیا جا رہا ہے اور ملک میں کیسے اصل صحافیوں کو باہر پھینکا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر مخالف غدار اور حکومتی حمایت کرنے والا محب وطن بتایا جا رہا ہے، ملک کو منظم طریقے سے تباہ کیا جا رہا ہے کیونکہ جب میڈیا تباہ ہوتا ہے تو ملک تباہ ہوتا ہے۔
جسٹس قاضی فائز کا کہنا تھا کہ صبح لگائےگئے پودےکوکیا شام کو اکھاڑ کر دیکھا جاتا ہے کہ جڑکتنی مضبوط ہوئی۔
دورانِ سماعت جسٹس مقبول باقر نےکہا کہ ججزکو ایسی گفتگو سے احترازکرناچاہیے لیکن کیاکریں ملک میں آئیڈیل صورتحال نہیں، کب تک خاموش رہیں گے۔