Time 08 فروری ، 2021
دنیا

لڑکی کو پیٹرول چھڑک کر زندہ جلانےکی کوشش کرنے والا شخص خود ہی جھلس کر ہلاک

اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لا کر لڑکا چل بسا جب کہ لڑکی کا علاج جاری ہے،فوٹو: فائل

بھارتی شہر ممبئی میں لڑکی کو پیٹرول چھڑک کر زندہ جلانے کی کوشش کرنے والا شخص خود ہی جھلس کر ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے  مطابق دونوں میں دوستی تھی تاہم لڑکی کے والدین نے لڑکے کی شراب نوشی اور دیگر بری عادتوں کی وجہ سے اس سے اپنی بیٹی کا رشتہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔

والدین کے انکار کے بعد لڑکی نے اس لڑکے سے دوری اختیار کرلی  تھی، گذشتہ دنوں لڑکا حال احوال پوچھنے کے لیے لڑکی کے گھر پہنچا اور اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے فوری طور پر لڑکے کو پکڑ لیا اور زبردستی اس کےگلے لگ گئی جس کے باعث دونوں کے کپڑوں میں آگ لگ گئی، پھر دونوں چیختے ہوئے گھر سے باہر آئے تو ہمسائیوں نے آگ بجھائی اور دونوں کو اسپتال منتقل کیا۔

 رپورٹ کے مطابق اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لا کر لڑکا چل بسا جب کہ لڑکی کا علاج جاری ہے تاہم اس کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔

پولیس نے لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے کیس کی تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :