یاسر حسین کی اقرا عزیز کے ساتھ اسکوٹی پر مٹر گشتی

اداکار یاسر حسین اپنی اہلیہ و اداکارہ اقرا عزیز کے ساتھ اسکوٹی پر مٹر گشت کرنے لگے۔

یاسر حسین اور اداکارہ اقرا عزیز کی شادی 2019 میں ہوئی تھی اور یہ جوڑی شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑیوں میں سے ایک ہے۔ 

یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اہلیہ کے ساتھ اسکوٹی پر شہر کا مٹر گشت کررہے ہیں۔

یاسر نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بیگم کے ساتھ بے غم ہوکر اسکوٹی پر گھومنے کا اپنا مزہ ہے‘۔ انہوں نے اہلیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ بھی کہتی رہے آواز نہیں آتی۔

دونوں کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :