Time 16 مئی ، 2024
پاکستان

آئی ایم ایف کا بی آئی ایس پی پروگرام میں اضافے اور شفافیت یقینی بنانے پر زور

آئی ایم ایف مشن اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حکام کے درمیان آج مذاکرات ہوئے جن میں بی آئی ایس پی پروگرام پر بات چیت کی گئی/ فائل فوٹو
آئی ایم ایف مشن اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حکام کے درمیان آج مذاکرات ہوئے جن میں بی آئی ایس پی پروگرام پر بات چیت کی گئی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)  نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)کی کوریج میں اضافہ اور شفافیت یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ 

آئی ایم ایف مشن اور  بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حکام کے درمیان  آج مذاکرات ہوئے جن میں بی آئی ایس پی پروگرام  پر بات چیت کی گئی۔

 ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام نے بی آئی ایس پی کی کوریج میں اضافے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جتنا ممکن ہو کیش ٹرانسفر  پروگراموں کا بجٹ بڑھایا جائے اور  پروگرام کی استعداد کار میں بھی مزید بہتری لائی جائے۔  

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حکام  نے آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا کہ بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 93 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، اس سال پروگرام پر 472 ارب روپے خرچ کیےجائیں گے اور صوبوں کو بھی سماجی تحفظ کا بوجھ اٹھانے کیلئے قائل کیا جائےگا۔ 

حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ اس سال کفالت پروگرام میں مزید 3 لاکھ خاندانوں کو شامل کیا گیا ہے، ہیلتھ کیش ٹرانسفر پروگرام میں 9 لاکھ خاندانوں کو رجسٹرڈ کیا گیا جب کہ ایجوکیشن کیش ٹرانسفر پروگرام میں 19 لاکھ بچوں کی انرولمنٹ کی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بی آئی ایس پی مستحقین کوبجلی ٹیرف پر کیش ٹرانسفر پروگرام سے بھی تحفظ دینے کا پلان ہے، ستمبر 2024 تک 2 کروڑ گھرانوں کو فعال متحرک رجسٹری میں شامل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ 

مزید خبریں :