12 فروری ، 2012
ایڈیلیڈ…تین ملکی کرکٹ سیریز کے ایک میچ میں آسٹریلیا نے بھارت میچ جیتنے کیلئے 270 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے ایونٹ کے چوتھے میچ میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔ ہسی 72 اور فوریسٹ 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت کی طرف نے ونے کمار اور یادیو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔